12 نومبر 2016 - 22:30
ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں امریکہ کی تباہی/ دنیا میں مظلوموں پر ظلم و ستم کا بھیانک نتیجہ

باباوانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ آخری امریکی صدر سیاہ فام ہوگا جس کے بعد آنے والے صدر کے دور میں امریکی معیشت بری طرح سے متاثر ہوگی اور خطےمیں منفی اثرات سے بچنا مشکل ہوجائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔  بلغاریہ: نائن الیون اور سونامی جیسے ہولناک واقعات کی پیش گوئی کرنے والی، بلغاریا کی مشہور بابا وانگا نے اپنے مرنے سے پہلے مستقبل کے امریکی صدر سے متعلق بھی ایک ایسی پیش گوئی کی تھی جو اگر درست ثابت ہوگئی تو آئندہ چند برسوں میں امریکہ تباہ و برباد ہوجائے گا۔

نابینا خاتون بابا وانگا 1996 میں اپنے انتقال سے پہلے کئی پیش گوئیاں کرگئیں جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں۔ 


باباوانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ آخری کامیاب امریکی صدر سیاہ فام ہوگا جس کے بعد آنے والے صدر کے دور میں امریکی معیشت بری طرح سے متاثر ہوگی اور خطےمیں منفی اثرات سے بچنا مشکل ہوجائے گا۔ اب تک ان کی ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں۔

بلغاریہ کی مجذوب خاتون بابا وانگا، بلقان کی ریاست مقدونیہ کے قصبے اسٹرومیکا میں 11 جنوری 1911 میں پیدا ہوئیں اور 11 اگست 1996 کو انتقال کرگئیں۔ وہ ناخواندہ تھیں اور انہوں نے خود سے کوئی کتاب نہیں لکھی؛ لیکن ان سے ملنے والے لوگوں نے ان سے جو کچھ سنا، اس پر مبنی کتابچے لکھے۔

1989 میں ان کا ایک جملہ اخباروں کی زینت بنا جسے بعد ازاں 11 ستمبر 2001 میں امریکہ پر دہشت گرد حملے (نائن الیون) کی پیش گوئی قرار دیا گیا۔ 
 ان کی ایک حیرت انگیز پیش گوئی 44 ویں امریکی صدر کے بارے میں تھی کہ وہ سیاہ فام ہوگا۔ امریکا کے 44 ویں صدر بارک اوباما ہیں جو سیاہ فام ہیں۔



بابا وانگا کی اس سے بھی حیران کن پیش گوئی یہ ہے کہ وہ (اوباما) امریکا کے آخری صدر ہوں گے۔ اگرچہ اس پیش گوئی سے یہ مطلب بھی لیا جاسکتا ہے کہ وہ امریکا کے آخری سیاہ فام صدر ہوں گے۔

.......

/169